سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کی جانب سے رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خلاف ایک اہم واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو فروغ دینا تھا۔ حکومت خیبر پختونخواہ کا پختہ عزم ہے کہ وہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرے، اور اس مقصد کے لیے حکومت کی تمام کوششیں جاری ہیں۔ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور حکومت خیبر پختونخواہ کے ویژن کے مطابق رشوت ستانی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔